
دکی: دکی سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع معراج کول ایریا کی ایک مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث تین کان کن جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے بعد جاں بحق کان کنوں کی لاشیں سول اسپتال دکی منتقل کردی گئیں۔
جاں بحق کان کنوں کی شناخت عیسیٰ خان ولد پائے محمد قوم بارکزئی ساکن افغانستان، سراج الدین ولد فتح محمد قوم اچکزئی ساکن پشین اور شمس اللہ ولد عبداللہ قوم علیزئی ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کان کے اندر گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات اور کان کنوں کی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔



