بلوچستانتازہ ترین

سرکاری ہسپتالوں میں کنٹریکٹ بھرتیوں میں بے ضابطگیاں

مالی لین دین کے الزامات پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار

مالی لین دین کے الزامات پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار
مالی لین دین کے الزامات پر عوام کی جانب سے تشویش کا اظہار

کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کنٹریکٹ ملازمتوں کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بھرتیوں کے عمل کے حوالے سے مبینہ طور پر نوکریوں کی خرید و فروخت سے متعلق مختلف دعوے سامنے آنے پر امیدواروں اور شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔متاثرہ امیدواروںکے مطابق بعض امیدواروں کی جانب سے مبینہ طور پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ مختلف کنٹریکٹ آسامیوں کے لیے 6 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک کی رقم طلب کی جا رہی ہے، جبکہ بعض امیدواروں کو ایک بااثر شخصیت کے بھائی سے مبینہ ملاقات کے لیے سرینا ہوٹل کے کمرہ نمبر 112 میں جانے کا کہا گیا۔تاہم ان دعوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی متعلقہ محکمہ صحت یا دیگر حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مقف سامنے آیا ہے۔متاثرہ امیدواروں اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کنٹریکٹ بھرتیوں کے طریقہ کار، میرٹ لسٹوں، ٹیسٹ اور انٹرویوز کے عمل کو شفاف بنائے اور نوکریوں کے عوض رقم طلب کیے جانے کے الزامات کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بھرتیوں میں مالی لین دین ثابت ہوتا ہے تو ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ جن امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم طلب کی گئی ہے وہ دستیاب شواہد کے ساتھ متعلقہ حکام اور اینٹی کرپشن اداروں سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button