بلوچستانتازہ ترین

شدید طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ بولان شاہراہ پر 7 گھنٹے ٹریفک معطل

ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عوام اور ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج

شدید طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ بولان شاہراہ پر 7 گھنٹے ٹریفک معطل
شدید طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ بولان شاہراہ پر 7 گھنٹے ٹریفک معطل

بولان(یو این اے)بلوچستان کی اہم قومی شاہراہ این 65 بولان قومی شاہراہ پر گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہ کے علاقے مہرگڑھ چوکی قلم دین ہوٹل پر سات گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی جس کے باعث ہزاروں مسافر خواتین بچے اور بزرگ شدید گرمی و حبس کے موسم میں سڑکوں پر محصور ہو کر رہ گئے طوفانی بارشوں کے بعد پہاڑی علاقوں سے ہونے والی شدید لینڈ سلائیڈنگ دربی مقام تا سراج آباد تک بڑے پتھر گرے پڑے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہونے سے مال بردار گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ مریضوں اور عام مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹرانسپورٹرز اور متاثرہ مسافروں کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کچھی نے کوئی بروقت اقدامات نہیں کیے ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم نہ ہونے کی وجہ سے عام مسافروں و مریضوں ٹرانسپورٹرز مال بردار گاڑیاں مالکان کو گھنٹوں اس بندش سے بے خبر رہی مسافروں اور ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمشنر سبی ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شدید غفلت کا فورا نوٹس لیا جائے غیر ذمہ دار اور سست روی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے قومی شاہراہ پر ہنگامی بنیادوں پر مستقل امدادی ٹیمیں تعینات کی جائیں عوام کے شدید احتجاج اور حکام بالا کی مداخلت کے بعد 7 گھنٹے بعد این 65 قومی شاہراہ سے ملبہ ہٹا کر ٹریفک کو دونوں اطراف سے بحال کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button