بلوچستانتازہ ترین

قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم حملہ

علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع، حملہ آوروں کی تلاش جاری، پولیس

قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم حملہ
قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم حملہ

قلعہ عبداللہ (یو این اے)قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی کے قریب دستی بم سے حملہ کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پھینکا گیا دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے فورا بعد پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button