بلوچستانتازہ ترینپاکستان

مستونگ کے باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کھڈ کوچہ میں دھماکا، زخمیوں کی حالت تشویشناک، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

مستونگ کے باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی
مستونگ کے باغ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

مستونگ (یو این اے) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایک باغ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی رفیق حمزہ کے مطابق دھماکا کھڈ کوچہ کے ایک باغ میں ہوا۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر مستونگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نواب غوث بخش اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button