
چاغی: این-40 قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے 2 مزدا ٹرکوں پر فائرنگ کرکے انہیں آگ لگا دی، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جوجوکی کے علاقے بارٹاگزی لانڈھی کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے دالبندین سے تفتان جانے والے دونوں خالی مزدا ٹرکوں کو روک کر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے دونوں ٹرکوں کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔



