بلوچستانتازہ ترین

تربت: بلیدہ سے بلوچ شہری مبینہ طور پر اغوا

تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد امام ولد حسن کو ساتھ لے گئے، اہلخانہ کا دعوی

تربت: بلیدہ سے بلوچ شہری مبینہ طور پر اغوا
تربت: بلیدہ سے بلوچ شہری مبینہ طور پر اغوا

تربت: تربت کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری امام ولد حسن کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ اہلخانہ کے مطابق واقعے کے بعد خاندان شدید خوف و ہراس اور کرب میں مبتلا ہے۔اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد گزشتہ روز بلیدہ کے گلی باہوٹ بازار سے امام ولد حسن کو مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ امام حسن کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی نہیں، وہ سادہ طبیعت اور بے قصور شہری ہے۔ واقعے کے بعد سے اہلخانہ کو ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش لاحق ہے۔مغوی کی اہلیہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امام حسن کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button