ویڈیوزپاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات

پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو دلی طور پر سراہا۔ ایرانی صدر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات

راولپنڈی (یو این اے) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک اہم ملاقات کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات کے دوران علاقائی پیشرفت، سیکیورٹی کی صورتحال اور امن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو دلی طور پر سراہا۔ ایرانی صدر نے مختلف علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت و ہم آہنگی بڑھانے کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل اور اصولی عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور اور چیلنجز پر مستقبل میں بھی قریبی مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button