کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی پانچویں فتح، کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست

پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست، پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست، پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
ملتان (یو این اے): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 11 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں اپنی پانچویں کامیابی سمیٹ لی۔ ملتان سلطانز کے 207 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جس میں شان مسعود 46، جوش فلیپی 44 اور اویس ظفر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 اور معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی، ریزا ہینڈرکس 49 اور عباس آفریدی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ معین علی 27 اور سعد بیگ 21 رنز بنا سکے۔

دوسری جانب، پشاور زلمی نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پلے آف مرحلے کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button