اقتصادياتتازہ تریندنیاپاکستان

امریکا کی بلوچستان میں معاشی ترقی کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی ایکسم بینک فنانسنگ کا اعلان کردیا

فنانسنگ پیکج امریکی کاروبار اور مقامی کمیونٹی دونوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا،نیتالی بیکر

کوئٹہ(یو این اے )امریکا نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے، جو امریکی ایکسپورٹ امپورٹ (ایکسم) بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ اس فنانسنگ کا مقصد بلوچستان میں انفراسٹرکچر، توانائی، اور صنعتی منصوبوں میں امریکی کمرشل سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور طویل مدتی روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی قائم مقام سفیر نیتالی بیکر نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ فنانسنگ پیکج نہ صرف امریکی کاروباری اداروں بلکہ پاکستانی مقامی کمیونٹیز کے لیے بھی “گیم چینجر” ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے سپلائی چین مضبوط ہوگی، مقامی صنعتوں تک جدید ٹیکنالوجی، معیار اور مہارت پہنچے گی، اور بلوچستان جیسے اسٹریٹجک مگر پسماندہ صوبے میں جامع ترقی کو فروغ ملے گا۔اعلامیے کے مطابق، ایکسم بینک کی یہ سہولت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے دروازے کھولے گی اور بلوچستان میں توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری کو بڑھاوا دے گی۔ نیتالی بیکر نے اس اقدام کو پاکستان کے ساتھ دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی رابطوں و توانائی کے تحفظ کے لیے واشنگٹن کے عزم کی عکاسی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے تاریخی طور پر پاکستان کے ساتھ تعلیم، توانائی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری کی ہے اور تازہ ترین ایکسم بینک فنانسنگ حالیہ برسوں میں اٹھایا جانے والا سب سے بڑا معاشی اقدام ہے جو بلوچستان میں ترقی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button