بلوچستانتازہ ترین

اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان میں کاروائیاں

گوادر 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس، ڈی جی خان 180 کلو چرس، پشین میں 371 کلو ہیروئن، 221 کلو مارفین برآمد،اے این ایف

کوئٹہ(یو این اے ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے گوادر میں 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس، ڈی جی خان میں 180 کلو چرس، اور پشین میں 221 کلو مارفین برآمد کر لی ہے تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، دس سے زائد کارروائیوں میں اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف منشیات رکھنے اور اسمگلنگ کے مقدمات درج کر دیے ہیںایاین ایف کے مطابق گوادر کے علاقے پدی زر کے قریب چھپائی گئی 200 لیٹر لیکوئیڈ آئس، اور 30 کلو چرس برآمد ہوئی، برآمد منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی کوئٹہ سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی، ڈیرہ غازی خان کے قریب پیاز سے بھرے ایک ٹرک میں چھپائی گئی 180 کلو چرس برآمد ہوئی، چرس ٹرک میں بنے خفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی، اے این ایف نے 2 ملزمان کو گرفتار کیاپشین کے غیر آباد علاقے سے 371 کلو ہیروئن اور 221 کلو مارفین برآمد ہوئی، برآمد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے پہاڑیوں میں چھپائی گئی تھی گڈاپ ٹان کراچی کے قریب انڈس چوک پر کار سے 51 کلو چرس برآمد کی گئی، اور ملزم گرفتار ہوا، ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ میں لوڈر رکشے میں چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد ہوئی، اور ملزم کو گرفتار کیا گیا، پنجگور کے علاقے بونستان میں جھاڑیوں کے نیچے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد ہوئی اے این ایف راولپنڈی کی رنگ روڈ پشاور الحرم ٹان میں کارروائی کے دوران پہلے سے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 2 آئس بھرے کیپسول بھی برآمد ہوئے، وزیر آباد روڈ کے قریب سیالکوٹ کے رہائشی ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جی ٹی روڈ پشاور کے قریب 2 افغان باشندوں سے 2400 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی، باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے 5 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد ہوئی، خیبر ضلع جروبی میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 7 کلو چرس برآمد ہوئی، پشاور میں پشتہ خرہ چوک کے قریب گاڑی سے 2 کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button