
چھوٹا گوشت 1800سے 2000،بڑا گوشت فی کلو 980سے 1000تک، مرغی فی کلو 680فروخت ہورہی ہے کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بے قابو
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںمہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش عید سے پہلے کی قیمتوں سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کی جارہی ہے ،پرا ئس کنٹرول کمیٹی غائب جبکہ انتظامی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ،غریب دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان اور نان شبینہ کامحتاج ہوگیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق صوبائی دارالحکومت میںمہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش عید سے پہلے کی قیمتوں سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کی جارہی ہے. کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بے قابو
مارکیٹ ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چھوٹا گوشت 1800سے 2000،بڑا گوشت فی کلو 980سے 1000تک، مرغی فی کلو 680، چینی فی کلو 136، 20کلو گرام آٹا2980روپے اور گھی تیل فی کلو 620روپے ،مسور کی دال 320، مونگ کی دال 330، چولے 430روپے ،مکس مصالحہ 650روپے چاول فی کلو 340سے 360تک فروخت کی جارہی ہے ،شہری علاقوں سے زیادہ دیہی علاقوں میں مہنگے اشیائے خوردونوش فروخت کیاجارہاہے ، دیہی علاقوں میں بڑا گوشت 1100، چھوٹا گوشت 2100، مرغی کا گوشت 900روپے ،چینی 140، آٹا 3000سے32سو تک فروخت کی جارہی ہے ،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری طورپر فعال بنائیں ۔



