
اٹلی کشتی میں زندگی کی بازی ہارنے والی سابق شوہر صادق نے ایک نہیں سنی اور شاہدہ کے تین سالہ معذور بیٹے کو اپنے حق سے محررم رکھا۔
کوئٹہ (یو این اے ) اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی سابق ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی تدفین کردی گئی ۔
نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ ،پیپلزپارٹی کے انجینئر ہادی عسکری سمیت علاقہ عمائدین بھی شریک تھے جس کے بعد ان کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔
واضح رہے کہ اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی جس میں 140 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے میں 28 پاکستانیوں اور بچوں سمیت 58 تارکین جاں بحق ہوگئے تھے۔گزشتہ روز پاکستان کی قومی ہاکی سابقہ کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت ترک ائیر لائن میں پاکستان پہنچا دی گئی،
صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے فلائٹ منسوخ ہوگئی تھی جس کے باعث میت کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیاگیامیت کو جہاز نمبر TK0708کے ذریعے کراچی پہنچایا تھا .
خواتین میں پہلی خاتون تھی جس نے اپنی ٹیلنٹ سے فٹ بال اور ہاکی میں اپنا نام بنایاتھا یہ ہماری اور صوبے کی بدقسمتی تھی
جمعہ کے روز بہشت زینب قبرستان میں شاہدہ رضا کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر وزیرکھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ کے علاوہ ہاکی اور فٹ بال کے کسی کھلاڑی اور آفیشنل نے شرکت نہیں کی۔اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل خالق ہزارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے نامور کھلاڑیوں کی بھی قومی سطح پر پذیرائی نہیں کی جاتی مسلسل نظر انداز کئے جانے کے بعد نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کی بجائے اورسیز کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے مایوسی پھیل رہی ہے۔شاہدہ رضا کی میت لانے پر حکومت کے شکر گزار ہیں .
،حکومت بلوچستان ،محکمہ کھیل کی جانب سے افسوس کااظہار کرتے ہیں ایسی خواتین بہت کم پیدا ہوتی ہے جو صوبے کانام روشن کرتی ہے خواتین میں پہلی خاتون تھی جس نے اپنی ٹیلنٹ سے فٹ بال اور ہاکی میں اپنا نام بنایاتھا یہ ہماری اور صوبے کی بدقسمتی تھی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء انجینئر ہادی عسکری نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کوٹہ ختم کردیاگیا.
جس کی وجہ سے بلوچستان کی بہت سی بچیاں اوربچے جو سپورٹس کے شعبے کا حصہ تھیں بے روزگاری ہوگئے اور یہ کھلاڑی یہاں سے نکلنے پر مجبور ہوئے ۔امام بارہ گاہ ناصرآباد میں شاہدہ رضا کی بہن سعدیہ رضا کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل شاہدہ کو طلاق ہوگئی تھی چار روز مسلسل کوشش کرنے کے باوجود حسن رضا کو اپنی والدہ کا دیدار کرانے نہیں لایا گیا۔ سابق شوہر صادق نے ایک نہیں سنی اور شاہدہ کے تین سالہ معذور بیٹے کو اپنے حق سے محررم رکھا۔
اٹلی میں کشتی کے حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے مری آباد سے تھا اور وہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی تھیں۔وہ سوگواروں میں ایک بیٹا چھوڑ گئی ہے
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



