تازہ ترینپاکستانکھیل

فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر کردیا

برسبین :آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہفتے سے برسبین میں شروع ہو گا۔آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی فٹنس بہتر ہو رہی ہے، پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔جارج بیلی نے کہا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسکاٹ بولینڈ، مائیکل نیسر اور لانس مورس کو ٹیسٹ اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button