بلوچستانتازہ ترین

کویٹہ میں حلقہ پی بی 41 صدر کے انتخابات مکمل ہوئے

بلوچستان ان سب کا مشترکہ گھر ہیں جنکی زندگی اور موت بلوچستان سے وابستہ ہے۔نیشنل پارٹی قومی و عوامی جدوجہد کو بلوچستانی عوام کی اجتماعی شعور و اکھٹے ہونے سے مشروط سمجھتی ہے۔ جان محمد بلیدی ،رحمت صالح بلوچ

نیشنل پارٹی کی کویٹہ میں تنظیمی سلسلے میں حلقہ پی بی 41 صدر کے انتخابات مکمل ہوئے۔جس میں نئے تحصیل کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے نئے تحصیل کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس نظم و ضبط سے تحصیل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا وہ بلاشبہ سیاسی کارکنوں کی گہری پختگی سنجیدگی اور تنظیمی تربیت کی عکاسی کرتا پے۔نئے کابینہ پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے تحصیل کونسل کے اعتماد کو مستحکم رکھتے ہوئے تنظیمی عمل سیاسی و سماجی مسائل کو اجاگر کرنے رابطے کے نظام کو بہتر سے بہتر کرنے اور منظم موبلائزیشن کو جاری رکھے۔انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ بالخصوص صدر تحصیل میں تمام اقوام کے لوگ موجود ہیں۔جو پڑھے لکھے و شہری علاقوں پر مشتمل ہے۔اس لیے آپ کو تمام طبقات و اقوام سے قریبی روابط و تعلق رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ان سب کا مشترکہ گھر ہیں جنکی زندگی اور موت بلوچستان سے وابستہ ہے۔نیشنل پارٹی قومی و عوامی جدوجہد کو بلوچستانی عوام کی اجتماعی شعور و اکھٹے ہونے سے مشروط سمجھتی ہے۔بلوچ پشتون ہزارہ سندھی پنجابی اقوام کو کوئٹہ میں منظم و مربوط سیاسی پلیٹ فارم کے چھتری تلے یکجا ہونا ہوگا۔سیاسی کارکن کی خاصیت ہے کہ وہ مباحثہ و گفتگو کو ماحول کو بروئے کار لاسکتا ہے۔جو باہمی روابط و فہم کو تقویت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو مشاہدے وتحقیق کے عمل کو بروئے کار لانا ہوگا تاکہ وہ معلوم کرسکے کہ کوئٹہ کی نمائندگی کون سی جماعت کرسکتی ہے۔کون سی جماعت کا فکر و قیادت عوامی ہے۔جو ہمیشہ عوام کا درمیان رہتے ہیں۔تب یقیناً عوام کو صرف نیشنل پارٹی نظر آئے گا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نومنتخب صدر حبیب اللہ رند نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر تحصیل کونسل کے اجلاس نے انتخابات کےلیے 5 رکنی الیکشن کمیٹی کا منظوری دی۔جس کے چیرمین پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو اور ممبران میں صوبائی فنانس سیکرٹری عبید اللہ لاشاری صوبائی صوبائی قانون سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ ممبر ورکنگ کمیٹی ظفر بلوچ اور ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری شامل تھے۔ الیکشن کمیٹی نے باقاعدہ الیکشن انعقاد کرائے۔جس میں حبیب اللہ رند تحصیل صدر عثمان بلوچ نائب صدر اختر لانگو جنرل سیکرٹری گل خان نصیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی احمد بنگلزئی رابطہ سیکرٹری حاجی نصراللہ رند انفارمیشن سیکرٹری چوہدری اقدس فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button