
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین و صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ پارٹی کے ایگزیکٹیو و مرکزی کونسل و تمام کارکنوں نے ہزارہ قوم کے ممتاز روشن خیال دانشور، صدارتی ایوارڈ یافتہ، ماہر تعلیم سابقہ پرنسپل جنرل ریٹائرڈ محمد موسی خان کالج پروفیسر ریٹائرڈ ناظر حسین کے ناگہانی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے انتقال کو ہزارہ قوم کےلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۰ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ مرحوم پروفیسر ناظر حسین کی ہزارہ قوم کےلئے خدمات کی طویل فہرست ہے انھوں نے تعلیم کے شعبے میں صوبے کے لئے بے پناہ خدمات انجام دی جو صوبے کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ پارٹی انکے ناگہانی وفات پر مرحوم کے اہل خانہ، لواحقین اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کےلئے دعا گو ہیں۔



