
کوئٹہ ۔, جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے پارٹی سیکریٹریٹ میں پارٹی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہٹہ اور دیگر علاقوں کی بلدیاتی انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی میدان خالی نہیں چھوڑی گی۔ہرحلقے سے امیدوار کھڑے کیے جاہینگے۔انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ یونین اور وارڈ کی سطح پر امیدوار وںکی فہرست مرتب کریں حلقہ واپز کارکنان سے مشاورت کاعمل تیز کیاجاہیگا۔کارکنوں کی مشاورت سے امیدوار کھڑے کرینگے اس وقت عوام کی امید کی کرن صرف جمہوری وطن پارٹی ہے جس نے بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کے ہے۔جوورکرز بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ اپنی درخواستیں مرکزی سیکرٹریٹ میں جمع کریں ۔پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی اور مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹکٹ جاری کیے جائیںگے



