تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی امین جماعت ہے انہی شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے غلام احمد بلور

پشاور ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ اس ملک میں حقیقی جمہوری سیاسی قوتوں کے مقابلے میں اشرافیہ کی شہہ پر وقتا فوقتا ٹولیاں تشکیل دی جاتی رہی ہے جو بعد ازاں اپنے تشکیل کاروں سے دست بہ گریبان رہے ہیں آج اگر دیکھا جائے تو لاڈلا پوریے نظام کو لپیٹنے اداروں کے درمیان تنا پیدا کرنے کا باعث بنا بیٹھا ہے گزشتہ دس سالوں سے صوبہ پشتون خوا کو دیوالیہ کر دیا گیا ہے عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی امین جماعت ہے انہی شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ فکر باچاخان آج بھی پورے ملک کی سطح پر ایک موثر قومی آواز کے طور پر موجود ہے باچاخان کی تحریک دوسرے اکابرین سے اس لئے امتیاز رکھتا ہے کہ انہوں نے پہلی بار تنظیم کا تصور دیا جس کے بدولت صد سالہ جہد آج بھی میدان عمل میں موجود ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی عوامی نیشنل پارٹی تحصیل قلعہ سیف اللہ صدر حاجی محمد خان کاکڑ سے بلور ہاس پشاور میں بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جب تک حقیقی جمہوریت کو بحال آئین پر عمل درآمد جمہور کی حکمرانی محکوم قومیتوں کو ان کے وسائل پر اختیار نہیں دیا جاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ بد بختانہ حقیقی جمہوری قوتوں کے مقابلے میں پروردہ اشرافیہ نے راتوں رات ابن الوقت گروہ تشکیل دئیے جو کبھی بھی حقیقی قوتوں کے متبادل نہیں ہو سکے بلکہ وہی ابن الوقت ٹولیاں بعد ازاں انہی کے گلے پڑے رہے جس سے ملک معاشی سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قوم دوست وطن دوست جمہوری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی اور آج صوبے میں ایک فعال اورمنظم جمہوری جماعت کی حثیت حاصل کر چکا بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے پارٹی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button