
کوئٹہ، کستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے وندر کے علاقے سے بھاری مقدار میں چھالیہ اور گٹکا برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے وندر کے علاقے میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر گوادر سے کراچی جانے والے ایل پی جی ٹینکر کو روک کر چیک کیا تو اس میں چھپائی گئی 18 ہزار 177 کلو چھالیہ 16 ہزار 677 پیکٹ گٹکا برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا قبضے میں لئے جانے والے سامان کی مالیت 26.51 ملین روپے بتائی جاتی ہے مزید کارروائی کوسٹ گارڈ کا عملہ کررہا ہے ۔



