
دکی۔ شیخ ابراہیم کے قریب زرعی بور کے شیشوں کو پتھرا وکرکے توڑ دیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خوف وہراس کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔پولیس نے سمیع اللہ ناصر کی مدعیت میں امیر خان عرف ڈنہ سمیت چار دیگر افراد اور چار نامعلوم السم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ دہشتگردی،بھتہ طلب کرنے نقصان پہنچانے اور ہوائی فائرنگ کے دفعات 7ATA,147,148,149,384,427,430 کے تحت درج کرلی گئی ہے۔مقدمے میں امیر خان عرف ڈنہ،ظاہر خان،قائم خان پسران آزاد خان اقوام ونیچی اور دیگر چار نامعلوم السم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسمیان بالا ہم سے ناجائز بھتہ طلب کرتے ہیں۔ملزمان نے قبل ازیں بھی سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے ہم سے بھتہ طلب کرکے کوئلے کی لوڈنگ بند کی ہے۔ملزمان کی بھتے کی طلبی اور دھمکیوں سے ہمارا کاروبار متاثر اور کوئلے کی لوڈنگ بندہوگی ہے



