
دکی اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ نے دکی بازار کے دورے کے دوران مضر صحت اشیا ء فروخت کرنے، گرانفروش اور ناقص صفائی پر متعدد جرمانے کردئیے ۔ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ نے شہر کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ تحصیلدار دکی سردار عبد الرازق دمڑ اور رسالدار لیویز راحت اللہ زرکون بھی موجود تھے۔مختلف دکانوں کے سامنے تجاوزات اور سامان رکھنے کے خلاف کاروائی، متعدد دکانوں کا سامان قبضہ میں لے لیا اور متعدد دکانداروں، ہوٹل، بیکریوں اور تندور والوں جو مضر صحت اشیا فروخت کرہے تھے ، صفائی کی صورتحال ناقص تھی یا پھر گرانفروشی کرتے ہوئے پائے گئے پر ٹوٹل 21 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف کاکڑ نے کہا کہ دکانداران رضاکارانہ طور پر دکانوں کے سامنے بنائے گئے تھڑے اور دیگر تجاوزات ہٹا دیں ۔دکانداران سامان دکانوں کے اندر رکھیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی کیجائیگی آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔دکانوں کے باہر تجاوزات اور سامان رکھنے کے باعث ٹریفک نظام متاثر رہتا ہے ۔ٹریفک روانی اورعوام کو شہر میں آمدروفت کیلئے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔اشیا خورد نوش کی قیموں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کو بہتر اور لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بروز منگل 2022 /01/11کو ڈپٹی کمشنر دکی صاحبزادہ نجیب اللہ نے اجلاس طلب کرلیا ہے



