بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وندر ڈام بندر میں سمندری کٹا نے تباہی مچا دی کئی فٹ خشکی کا حصہ سمندر برد

وندر ڈام بندر میں سمندری کٹا نے تباہی مچا دی کئی فٹ خشکی کا حصہ سمندر برد آخری اطلاع آنے تک سمندری کٹا جاری تھا جبکہ گزشتہ چالیس سالوں سے سمندری کٹا کے باوجود متاثرین کو حکومتی امداد نہ مل سکی تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کی ساحلی بستی ڈام بندر میں جمعرات کو شام سے شروع ہونے والے سمندری کٹا جاری تھا جس کے باعث کئی فٹ خشکی کا حصہ سمندر نگل گیا اور واضح رہے کہ لسبیلہ کی ساحلی پٹی ڈام بندر میں اس سے قبل بھی ایسی قدرتی آفات آئیں جس میں ماہی گیروں کو بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے لیکن اس کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومتوں نے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی جس کی وجہ سے متاثرین میں مایوسی پھیل گئی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button