27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے انجینئر ہادی عسکری
October 27, 2022
کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام اور ان کی آزادی کو یقینی بنانے اور بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے امن وسلامتی کو لاحق شدید خطرات کو روکنے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔ انجینئر ہادی عسکری نے کہا کہ 27اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا جسے کشمیری عوام نے آج تک تسلیم نہیں اوربھارتی جارحیت و قبضے کے خلاف75سال سے جدوجہد کر رہے ہیں اس جدوجہد میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری اب تک اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں لاکھوں بچے یتیم اور خواتین بے بیوہ ہوچکی ہیں مگر کشمیری عوام کا حوصلہ نہ صرف آج بھی بلند ہے بلکہ بھارت اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روز اول کی طرح آج بھی پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورانکی آزادی کیلئے انکے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی انتہا ہوگئی ہے لیکن ہم ہندوستان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت اپنے تمام تر مظالم کے باوجودکشمیری عوام کو انکے حق آزادی سے محروم نہیں کرسکتا کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرکے دراصل بھارت نے پوری دنیا پر اپنا مکروہ چہرہ خود بے نقاب کردیا ہے اوراسکے چہرے سے جمہوریت کا نقاب اتر گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر ی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں ہم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔