
کوئٹہ بی اے پی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 27 اکتوبر 1947انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، 27اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کرلیا جو تا حال قائم ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایسا دور شروع ہوا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضاء قائم کر رکھی ہے بھارتی افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈوں اور ظلم و جبر کے باوجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضاء قائم کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ 75 سال پہلے اس دن بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے، خوفزدہ کرنے، انہیں محکوم بنانے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیلئے اپنی افواج سرینگر میں اتاری تھیںانہوں نے کہا کہ بھارت کا ظلم و جبر آج بھی جاری ہے، عالمی برادری سے وعدوں اور جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کے باوجود بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضاء قائم کر رکھی ہے اور بھارت اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے تمام انسانی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے اور نہتے اور بے یار و مددگار کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کر دی ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر جاری مظالم کانوٹس لے ۔



