بلوچستانتازہ ترین

عنذع دلدار میموریل ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

کوئٹہ:عنذع دلدار میموریل ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
عنذع دلدار میموریل ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے اوستہ محمد کے علاقے شہید مراد کالونی اور چاندیہ محلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ لاہور سے آئی عنذع دلدار فاونڈیشن کی میڈیکل ٹیم نے 450 مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا اورمفت ادویات فراہم کیں۔عنذع دلدار میموریل فاونڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس قائم کرنے کا مقصد سیلاب متاثرین کی اس مشکل گھڑی میں غریب اور مستحق لوگوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کرنا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ قائم کرنے پر عنذع دلدار فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button