
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ویسٹ زون کی جانب سے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک اور ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں خصوصا خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کوئٹہ کے نواحی علاقے لک پاس سے نکالی گئی جس میں محکمے کے آفیسران ، اہلکاروں کے ساتھ شہریوں خصوصا خواتین نے بھر پور حصہ لیا اور بھارتی جارحیت سے ستائے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، شرکاء نے بینرز ، پلے کارڈز اور پاکستانی سبز ہلالی پرچم سمیت کشمیر کے پرچم کو بھی ہاتھوں میں تھام رکھا تھا جس پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی لک پاس ٹول پلازہ پر اختتام پذیر ہوئی



