بلوچستانتازہ ترین

صوبائی حکومت عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے

بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد دمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں حلقہ انتخاب کے عوام اور پارٹی ورکروں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں حلقہ انتخاب اور صوبے کے مختلف اضلاع آئے ہوئے پارٹی ورکروں اور سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی و بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر حلقے کے عوام کے مسائل کیلئے آواز بلند کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا سیاست کا محور عوام ہے اپنے عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی و خوشحالی امن وامان کے قیام اور صوبے کے تمام محکموں کی فعالی عوامی خدمت پر مامور کرنے کرپشن و کمیشن کے خاتمے میرٹ کی بحالی کیلئے جواقدامات اٹھائے گئے ہے وہ عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کے اجتماعی مسائل حل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ مزید ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گے انہوں نے کہاکہ حلقے میں سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کیا اور مزید سینکڑوں اسامیاں منظورکرائے ہے جن پر بھی جلد میرٹ پر بلاتعصب رنگ ونسل اور سیاست بالاتر ہوکر خالصتاََ میرٹ پر تعیناتیاں ہونگے حلقہ انتخاب اور صوبے کے مختلف علاقوں سے ہوئے سائلین کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی اور بعض سائلین کی مسائل حل کرنے پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button