بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کی امدادی کاروائیاں جاری

سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کی امدادی کاروائیاں جاری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی میں مصروف عمل ہیںسیلاب زدہ علاقوں میں 2 ریلیف کیمپس فعال ہیں جہاں3968 سیلاب زدگان کو پکا ہوا کھانا، راشن اور علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور این ڈی ایم اے کی جانب سے 18763کھانے کے پیکٹس ،354ٹینٹ اوربسترے وغیرہ مستحق لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کو متعدی امراض سے بچاو کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے 7فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 1501مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں بلوچستان کی تمام شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئیں ہیں۔ جبکہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈ اور سول انتظامیہ مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button