
پاکستان کسٹم کا دوران چیکنگ ضبط کی گئی 650 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس چھالیہ پرفیوم تمباکو سمیت مختلف ممنوعہ اشیا کو نذر آتش کر کے تلف کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کسٹم بلوچستان کے ڈپٹی کلیکٹر رانا عمیر ایڈیشنل کلیکٹر شوکت حیات انسپیکٹر کسٹم حبیب اللہ بزدار حوالدار غلام نبی بلوچ و دیگر نے کسٹم چیک پوسٹ کھرکھیڑہ کے قریب گزشتہ کئی سالوں سے دوران چیکینگ تحویل مپں لی گئی 650 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس چھالیہ پرفیوم تمباکو سمیت مختلف ممنوعہ اشیا کو نزر آتش کرکے تلف کرلیا اس موقع پر مقامی صافیوں کی جانں سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحویل میں لی گئی مختلف ممنوعہ اشیا کو گڈانی وئیر ہاس سے کھرکھیڑہ چیک پوسٹ لاتی ہوئے کسثم کے اہلکاروں کے علاوہ ایف سی اوتھل پولیس کی نفری بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ تھی اور کسٹم چیک پوسٹ کھرکھیڑہ کی عمارت کے چاروں اطراف میں پختہ چار دیواری ہے جس سے کسی قسم کی چوری یا پھر ضبط شدہ اشیا کے نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا چند نا سمجھ لوگ کسٹم کو بدنام کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کررہے تھے۔



