بلوچستانتازہ ترین

جمعیت علما اسلام ملک کے اسلامی سرحدات کے محافظ جماعت ہے

جمعیت علما اسلام کی ملک میں ہوتے ہوئے ملک میں کسی لادین قوتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں جمعیت علما اسلام کے اکابرین ملک پاکستان کے نظریہ کو بچانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ،پاکستان اسلام کے مقدس نام پر وجود میں آیا ہے اس اسلامی تشخص اور اسلامی نظام میں پاکستان کی بقاء ہے یہ بات جمعیت علما اسلام کے ممبر صوبائی اسمبلی سید حاجی عزیزاللہ آغا نے پریس کلب سرانان کے جنرل سیکرٹری سیدمظفر آغا کے ساتھ ملاقات کے موقع بات چیت کرتے ہوئے کہا ملاقات میں سید باسط آغا بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام ملک کے اسلامی سرحدات کے محافظ جماعت ہے جمعیت کے ہوتے ہوئے ملک میں کسی لادین قوتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی مدبرانہ سیاست اور پالیسی نے غیر ملکی انجنٹوں کو حکومت سے فرار کرکے ملک کو مکمل تباہی سے بچایا جس کی وجہ آج جمعیت علما ء اسلام مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور صوبائی امیر مولانا عبدالواسیع کی قیادت میں ملک گیر اور عظیم جماعت بن کر روز بروز فعال اور منظم ہورہاہے ،سید حاجی عزیزاللہ آغا نے علاقے کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے تمام حل طلب اور بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے بلاتفریق خدمت کرنے پریقین رکھتے ہے اکابرین نے ہمیں خدمت کرنے کا درس دیا ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمات کو عبادت درجہ دیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button