بلوچستانتازہ ترینٹیکنالوجی

طلباتنظیموں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

طلباتنظیموں کی جانب سے بیوٹمز میں فیسوں میں اضافے کے خلاف یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، بلوچ ایکشن کمیٹی اور دیگر طلباکر رہے تھے احتجاجی طلباسے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ایس او شمس موسی خیل،بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلور مینگل، عرفان کاکڑ اور عمران خان نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی صوبے کا واحد تعلیمی ادارہ ھے جس میں ہزاروں کی تعداد میں غریب طلبااور طالبات زیر تعلیم ہیں مگر منصوبے کے تحت اس تعلیمی ادارے کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ھے جب کہ جدید سائنس و ٹیکنالوجی کی دور میں تعلیمی ادارہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے زیر تعلیم طلباو طالبات کو ایڈمیشن فیس میں اقساط سیلاب زدہ علاقوں میں ایچ ای سی کی جانب سے فیس میں ریلیف دی لیکن یونیورسٹی حکام عمل نہیں کر رہے سٹوڈنٹس افیئرز کے طلباکو کس بنیاد پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں او رحقدار طلباکو محروم رکھا جا رہا ہے وائس آف بلوچستان کی جانب سے جن طلباکو لیپ ٹائپس دیئے گئے ان کی لسٹ سامنے لائی جائے یونیورسٹی کی فیسوں میں 30 اضافہ ایچ ای سی کے رول کے خلاف حالانکہ ایچ ای سی کے رول کے مطابق دس فیصد اضافہ کرنا ہے اور ملک کے دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں کے دورے پر سٹوڈنٹس افیئرز کے طلباکو لے جایا جا رہا ہے ہم اپنے مطالبات کے حصول کے لئے سراپا احتجاج ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم روڈ بلاک کرکے تمام اضلاع میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے احتجاجی طلبانے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button