بلوچستانتازہ ترین

تمام سرکاری آفیسران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائیں

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت منگل کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد، دفتروں میں وقت کی پابندی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، چیئرمین سی ایم آئی ٹی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری آفیسران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائیں اور یہی اہم موقع ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکرٹریز اپنے دفتروں میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائے تاکہ ان کے ماتحت عملہ بھی وقت کی پابندی کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیا جائے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ کابینہ اجلاسوں کی فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button