
دشت بھٹہ ایریا میں سیلابی پانی کے گہرے تالاب میں گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نعش کو پانی سے نکال لیا اسسٹنٹ کمشنر فریدہ ترین کے مطابق دشت سپیزنڈ کے قریب بھٹہ ایریا کے قریب سیلابی پانی کے گہرے تالاب میں 26 سالہ نوجوان عمر پاں پھسلنے سے گر کر ڈوب گیا لیویز انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی نعش کو پانی سے نکال کر ورثاکے حوالے کردی



