
غیرمعیاری و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا رکھنی (ضلع بارکھان) میں کریک ڈاؤن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 15 مراکز جرمانہ 20 سے زائد کو وارننگ نوٹسز جاری کر دئییگئے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم نے رکھنی میں ناقص خوراک کی تیاری و فروخت پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 مختلف مراکز پر جرمانے عائد جبکہ دوران انسپیکشن صفائی کے نامناسب انتظامات سمیت معمولی نقائص پر 20 سے زائد کھانے پینے کے مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔جرمانہ کیے گئے مراکز میں شامل 6 ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس کے خلاف اصلاحی نوٹسز کے باوجود صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال، باسی سبزیوں کی موجودگی، ملک کنٹینرز سے مکھیاں برآمد ہونے اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات پر ایکشن لیا گیا، 4 سوئیٹس اینڈ بیکرز کو ورکرز کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غیرمعیاری فوڈ کلرز و پابندی عائد ملک کریم کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر بی ایف اے شراف الدین کے مطابق 1 جنرل اسٹور و 1 مصالحہ شاپ سے زائد المعیاد مصنوعات پکڑی گئیں جبکہ 2 میٹ شاپس کے خلاف ناقص صفائی و دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے پر ایکشن لیا گیا۔ علاوہ ازیں دوران معائنہ مراکز سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ و پابندی عائد خوردنی اشیاء کو ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی میں تلف کردیا گیا



