بلوچستانتازہ ترینپاکستان

دیوالی قلات میں جذبے کے ساتھ منائی،

روشنیوں کا تہوار دیوالی پاکستان بھر کی طرح قلات میں بھی ہندو برادری نے جوش جذبے کے ساتھ منائی، تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی طرح قلات میں بھی ہندو برادری نے روشنیوں کا تہوار دیوالی جوش جذبہ سے منائی گئی جبکہ قلات بازار میں ہندو برادری کے تاجروں نے اپنی دکانوں کی صفائی کرکے شمع روشن کئے، اس حوالے سے قلات میں ہندو پنچائیت کے رہنماوں نے تاریخی مندر کالی مندر قلات میں روشنیوں کا تہوار دیوالی کے تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں مہاراج شامگر جی، مہاراج گھنشام داس، ڈاکٹر دیوان ہری چند سمیت ہندو برادری کے پنچایت کے علاوہ ہندو برادری کے مختلف چھوٹے بڑے افراد نے بھرپور شرکت کی اور دیوالی کے تقریب سے لطف اندوز ہوئے جبکہ ایک دوسرے کو مبارکباد دی تقریب میں بی این پی قلات کے آرگنائزر پرنس آغا قلندر خان احمدزئی، ڈپٹی آرگنائزر مصدق بلوچ، میر قادر بخش مینگل، احمد نواز بلوچ، وڈیرہ رحیم مینگل، وحید بلوچ، ملک نثار مینگل، عبدالرزاق عمرانی، مقبول گل محمد شہی فیض نیچاری سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد نے کالی مندر آکر شرکت کی اور انہیں انکی تہوار کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج ہندو برادری پوری دنیا میں اپنا تہوار دیوالی جوش جذبہ سے منا رہی ہے اقلیتی برادری کو دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہو اقلیتی برادری صدیوں سے یہاں آباد ہیں ہم انکے خوشی اور غم میں شریک ہیں اور وہ ہمارے خوشی غم میں شریک ہوتے ہیں، تقریب سے ہندو برادری کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا دیوالی پیار کے دیپ جلانے کا تہوار ہے روشنی سے محبت کرنے والے سبھی ہندو برادری کو مبارک ہو انہوں نے کہا کہ دیوالی برائی کے خلاف اچھائی کی جیت کے علامت جس کی جدوجہد جاری ہے دیوالی ہم سب کیلئے ایک امن کا پیغام ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے وطن پاکستان صدا سلامت رہے ہمیں اپنے تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری نے اپنے گھروں اور دوکانوں کو شمع جلا کر روشن کردیا، دیوالی کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button