تازہ تریندنیاپاکستان

ائیرپورٹ پر مسافروں کو مفت چائے پیش کی جائے گی

گونج @ لائیوسول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پی سی اے اینے ملک بھر کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کو مفت چائے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن کیمطابق بین الاقوامی اور ڈومیسٹک پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کو مفت چائے فراہم کی جائے گی جب کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف کمپنیوں سے اس سلسلے میں ٹینڈرز بھی طلب کرلیے ہیں جب کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں ائیر پورٹس پر مسافروں کے لیے اس سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button