تازہ تریندنیا

اسرائیل کا امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کا اعلان، فوج مکمل تیار ہے: اسرائیلی فوجی ترجمان

نیتن یاہو نے ممکنہ فوجی کارروائی پر غور کے لیے سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسرائیل کا امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کا اعلان، فوج مکمل تیار ہے: اسرائیلی فوجی ترجمان
اسرائیل کا امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کا اعلان، فوج مکمل تیار ہے: اسرائیلی فوجی ترجماناسرائیلی فوج کے ترجمان افی ڈیفرین نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فوج کسی بھی وقت کارروائی کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افی ڈیفرین کا کہنا تھا کہ فوج صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی وقت پوری قوت کے ساتھ حملہ کرسکتی ہے، چاہے اسے امریکا کی حمایت حاصل نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے اسرائیلی فوج کی ہدایات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کے بقول اسرائیل کو تباہ کرنے کا ایران کا تصور ختم نہیں ہوا اور وہ اب بھی اس مقصد کے لیے کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے پیشِ نظر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اجلاس جمعرات کی شام ہوگا، جس میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن اور خطے کی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملے کے خدشات سے متعلق انتباہ بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button