تازہ ترینپاکستان

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ انتظامیہ پر برہم

غیر قانونی 6 منزلہ عمارت کی تعمیر پر مالک، ٹھیکے دار اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم، ایس بی سی اے کے 6 افسران معطل

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ انتظامیہ پر برہم
کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ انتظامیہ پر برہم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلوچ کالونی کے قریب گرنے والی عمارت کا جائزہ لیا اور واقعے پر انتظامیہ سے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب عمارت کی گراؤنڈ پلس ون تعمیر کی اجازت دی گئی تھی تو 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوگئی؟ انہوں نے کہا کہ عمارت کا مالک، کنسلٹنٹ، ٹھیکے دار اور ملوث سرکاری اہلکار اس واقعے کے ذمہ دار ہیں، سب کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے چنیسر ٹاؤن کے 6 افسران کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹر شامل ہیں۔

تمام معطل افسران کو ایس بی سی اے ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button