بلوچستانتازہ ترین

تعلیم ہی قوم کی اصل طاقت ہے، سردار اخترجان مینگل

اگر استاد محنت کرے گا تو پورا معاشرہ بدل جائے گا

اگر استاد محنت کرے گا تو پورا معاشرہ بدل جائے گا
اگر استاد محنت کرے گا تو پورا معاشرہ بدل جائے گا

خضدار(یو این اے)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اخترجان مینگل اور سردار اسد اللہ مینگل نے شاہ نورانی میں مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران دونوں رہنماں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبا سے ملاقات کی اور ان سے تعلیم، مستقبل کے خوابوں اور علاقے کے مسائل کے بارے میں سوال جواب کیے۔ طلبا نے اپنے مسائل کھل کر بیان کیے، جن پر سردار اخترجان مینگل نے انہیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہی قوم کی اصل طاقت ہے۔ شاہ نورانی کے بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کو بہتر تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے طلبا کو محنت، سچائی اور اپنے علاقے کی خدمت کا درس دیا۔ اس موقع پرسردار اختر جان مینگل اور سردار اسد اللہ مینگل نے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بہتر انداز میں تدریس، بچوں کی اخلاقی تربیت اور حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتدہ قوم کے معمار ہیں ، اگر استاد محنت کرے گا تو پورا معاشرہ بدل جائے گا۔ استاد ہی کی وجہ سے طلبا تعلیم کے میدان کو عبور کرکے ملک وقوم کی بہتر خدمات انجام دے سکتے ہیں ۔دورے کے اختتام پر مقامی عمائدین اور والدین نے دونوں رہنماں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ شاہ نورانی میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے دورے جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button