
بلوچستان کے ضلع چاغی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں موٹرسائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان موٹرسائیکل پر پکنک کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹرسائیکل سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت الطاف نوتیزئی، سہیل بنگلزئی اور عرفان بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار بھی تھے۔



