
پنجاب حکومت نے آج سے گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی تمام شوگر ملز گنے کی خریداری کریں گی، جبکہ گنے کی قیمت مارکیٹ فورسز میکانزم کے تحت مقرر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں 24 لاکھ 52 ہزار ایکڑ رقبے پر گنے کی کاشت کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔



