
خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات سے متعلق اہم اعداد و شمار سامنے آگئے، جہاں 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار 24 ڈاکٹر دستیاب ہیں، یعنی ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے لیے ایک ڈاکٹر موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں 200 سے زائد مختلف نوعیت کے سرکاری طبی مراکز غیر فعال پڑے ہیں، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں دستیاب بستروں کی تعداد 18 ہزار 432 ہے، تاہم ضرورت 64 ہزار بستروں کی ہے۔
دوسری جانب مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں ترامیم اور اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ میں موجود خامیوں کو دور کرکے اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔



