
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 کے نرخ مستحکم رہے۔
ہفتہ وار بنیاد پر ٹماٹر 12.06 فیصد مہنگے ہوئے، انڈوں کی قیمت میں 5.98 فیصد، آلو میں 2.42 فیصد اور لہسن میں 1.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرغی، ایل پی جی اور گوشت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
دوسری جانب پیٹرول 7.42 فیصد اور ڈیزل 6.1 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیاز، کیلے، گڑ اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سالانہ بنیاد پر آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد، انڈے 23.29 فیصد اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔
تاہم ٹماٹر کی قیمت میں 7894 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 19.67 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



