تازہ تریندنیا

ڈنمارک کا غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے 8.9 ملین ڈالر امداد کا اعلان

سیلاب متاثرین کے لیے انروا کو 3 ملین جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی امدادی فنڈ کو 5.9 ملین ڈالر دیے جائیں گے

ڈنمارک کا غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے 8.9 ملین ڈالر امداد کا اعلان
ڈنمارک کا غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے 8.9 ملین ڈالر امداد کا اعلان

ڈنمارک نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 8.9 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا (UNRWA) کو 3 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اسی طرح مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) کے فنڈ کو 5.9 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

ڈنمارک کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شدید موسم سرما فلسطینی بحران کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق موسم سرما کے دوران متاثرہ فلسطینیوں تک ضروری انسانی امداد پہنچانا یقینی بنانا ہوگا تاکہ انہیں مشکل حالات میں مدد فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button