
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں 3 نومبر سے جاری خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 31 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، جن میں اب تک 31 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔



