
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق درخواست رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 175E کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے آئین کے آرٹیکلز 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل اختیارات کی آئینی حدود سے متعلق اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان آئینی دفعات کے تحت حاصل اختیارات کو کسی بھی شخص کی غیر قانونی حراست کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔



