تازہ ترینپاکستان

پاکستان کے منرل سیکٹر میں عالمی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اسحاق ڈار

بلوچستان پاکستان کے معدنی وسائل کا مستقبل ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترجیح ہے

پاکستان کے منرل سیکٹر میں عالمی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اسحاق ڈار
پاکستان کے منرل سیکٹر میں عالمی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہتر پالیسیوں اور عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے معدنی شعبے کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منرلز اور مائننگ کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، حکومت عالمی سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ہنر اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے عالمی شراکت داریوں کو بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

نائب وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں معدنی شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قومی سرمائے کے فروغ میں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کے معدنی وسائل کا مستقبل ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button