
انڈونیشیا کے نائب صدر اور سابق صدر جوکو ویدودو کے 39 سالہ صاحبزادے جبران راکابومنگ راکا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق جبران راکا کو اپنی تعلیمی اسناد سے متعلق قانونی تنازع اور بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ کا سامنا تھا۔
گزشتہ ماہ انڈونیشیا کی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ بیرون ملک حاصل کی گئی ان کی تعلیم سے متعلق جمع کروائی گئی دستاویزات انتخابی شرائط پر پورا نہیں اترتیں۔
انڈونیشیا کے انتخابی قوانین کے مطابق صدارتی اور نائب صدارتی امیدوار کے لیے ہائی اسکول یا اس کے مساوی تعلیمی سند لازمی ہے۔
عدالتی فیصلوں کے بعد پارلیمنٹ کے 120 ارکان نے ایوان کی قیادت کو درخواست جمع کروائی تھی، جس کے نتیجے میں جبران راکا کے مواخذے کی باقاعدہ پارلیمانی کارروائی شروع ہوگئی تھی۔



