بلوچستانتازہ ترین

سب انسپکٹر عطا اللہ قتل کیس، سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید کی سزا

بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی 6 سال پرانی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سب انسپکٹر عطا اللہ قتل کیس، سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید کی سزا
سب انسپکٹر عطا اللہ قتل کیس، سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید کی سزا

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سب انسپکٹر عطا اللہ کی ہلاکت کے مقدمے میں سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے 2020 میں عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے سابق ایم پی اے کو مقتول کے قانونی ورثاء کو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا، جبکہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فوری گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button