
اسلام آباد: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو کل تک نواز شریف پر ’را‘ کی زبان بولنے کے الزامات لگاتی تھیں، آج وہی ان کی ترجمان بنی بیٹھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’خبر میں‘‘ گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنے ایڈوائزر کیسے رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عظمیٰ بخاری کے سیاسی پس منظر پر بھی سوال اٹھایا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری وہی ہیں جو پنجاب اسمبلی کے باہر کھڑے ہو کر نواز شریف پر ’را‘ کی زبان بولنے کے الزامات لگاتی تھیں اور اتفاق و حدیبیہ کیسز کھولنے کی باتیں کرتی تھیں، لیکن آج وہی نواز شریف کی ترجمان بنی ہوئی ہیں۔



